ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:سیاحت پالیسی کے مسائل اور حل کے عنوان پر ورکشاپ : ضلعی سیاحت کی ترقی کے لئے مکمل تعاون کا تیقن :ڈی سی

کاروار:سیاحت پالیسی کے مسائل اور حل کے عنوان پر ورکشاپ : ضلعی سیاحت کی ترقی کے لئے مکمل تعاون کا تیقن :ڈی سی

Wed, 25 Jan 2017 19:44:19    S.O. News Service

کاروار:25/جنوری  (ایس او نیوز)اترکنڑا ضلع میں آبی  مہم جوئی سیاحت کو ترجیح دی جارہی ہے، سیاحت کے میدان میں جو بھی سرمایہ لگائیں گے ان کا  مکمل تعاون کئے جانے کا تیقن ضلع ڈی سی ،  ایس ایس نکول نے دیا۔ وہ یہاں ڈی سی دفتر میں منعقدہ سیاحتی مسائل اور حل نامی ورکشاپ میں سیاحت کے سرمایہ داروں سے مخاطب تھے۔ انہوں نے سرمایہ داروں کو بتایا کہ ضلع کے سیاحتی میدان میں کئی ترقیاتی کاموں کو انجام دیاجارہاہے، اہم بیچوں پر آبی مہم جو کھیلوں کوجاری کیا گیاہے تو نیترانی جزیرے پر  اسکوبا ڈائیونگ شروع کی گئی ہے۔ سیاحوں کی جانی تحفظ کی خاطر لائف گارڈ س کو تقررکیا جارہاہے، سرکاری سیاحتی پالیسی کے مطابق سیاحت کو فروغ دینے والے کئی پروگرامات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ضلع کے ایس پی مسٹر وی وی پاٹل نے  کہا کہ ضلع میں کیگا ایٹمک پلانٹ ، بحریہ اڈے اور کئی برج حساس علاقوں میں شمار کئے جاتے ہیں، لہٰذا ضلع کی سیاحت کرنےو الے سیاحوں پر ہوم اسٹے کے مالکان اور سیاحتی سرمایہ دار نگاہ رکھیں ، جن کا ویزا ختم ہوچکاہے انہیں قیام کی بالکل منظوری نہ دیں۔

ہبلی ۔انکولہ ریلوے لائن کے اسپشل  ڈی سی سداشیو پربھو نے ضلع میں سیاحت کے لئے موجود مواقع اور سیاحتی پالیسی پر روشنی ڈالی۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے سائنس دان وی این نایک نے سیاحت کو منظوری دینے کے دوران ساحل کا سائنٹفک مطالعہ ضروری ہونےکی بات کہی۔ سرمایہ دار جارج فرنانڈیز نے بات کرتے ہوئے کہاکہ کیرلا کی طرح کاروار میں بھی  ہاؤس بوٹ سیاحت کے لئے مواقع ہیں۔  ایم پی کامت نے روحانی سیاحت کے لئے موقع فراہم کرنے کی اپیل کی۔ ماہی گیر لیڈر گنپتی مانگرے نے کہاکہ سیاحت کے نام پر ماہی گیروں کو پریشان نہ کریں، اور اس کی نگرانی کریں۔انہوںنے سیاحت کے ساتھ ماہی گیر کو بھی جاری رکھنے پر زور دیا۔ ڈانڈیلی کی طرح کمبار واڑہ میں رافٹنگ کاماحول میسر ہے یہاں بھی اس کی اجازت دینے کی اپیل کی تو ڈی سی نے اثبات میں وضاحت کرتے ہوئے  اس سلسلے میں سروے کرنے کے بعد مقامی لوگوں کو سہولت دینے کا یقین دلایا۔ پتوار کشتی سنگھ کے صدر سدانند ہری کنتر، ڈانڈیلی کے سرمایہ دار ملند کوڈکنی ، کرشنانند باندیکر، ڈاکٹر روی راج وغیرہ نے بھی سیاحت کے متعلق اپنے صلاح ومشوروں سے نوازا۔ ضلع پنچایت آفیسر ایل ، چندرشیکھر نایک ، ایڈیشنل ڈی سی ایچ پرسنا اور مختلف محکمہ جات کے افسران ، سرمایہ دار موجود تھے۔


Share: